برسبین: ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 19 اوورز میں جیتنے کیلئے 161 رنز کا ہدف دیا ہے۔ سب سے زیادہ رنز شان مسعود نے بنائے۔
تفصیلات کے مطابق برسبین کے گبا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ قومی ٹیم نے مقررہ 19اوورز میں 8 وکٹس کے نقصان پر 160 رنز بنا لیے۔
ورلڈ کپ، اسکاٹ لینڈ کی ویسٹ انڈیز کو 42رنز سے شکست
اوپنر شان مسعود نے 22 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔ حیدر علی نے 16 گیندوں پر 18، کپتان شاداب خان نے 14 گیندوں پر 14، افتخار احمد نے 18 گیندوں پر 22 جبکہ خوشدل شاہ کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔
وکٹ کیپر بیٹر آصف علی نے 12 گیندوں پر 14 رنز بنائے، محمد نواز نے 11 گیندوں پر 10، محمد وسیم جونیئر نے 16 گیندوں پر 26 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نسیم شاہ اور حارث رؤؤف بالترتیب 2 اور 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولے نے 2 جبکہ بین اسٹوکس، سیم کرن، کرس جورڈن اور لیام لیونگ اسٹون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ نے 161 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔
پاکستان کے نسیم شاہ نے 3 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کے اوپنر بیٹر فل سالٹ کو بولڈ کردیا۔ الیکس ہیلز اور بین اسٹوکس 4 اوورز میں 34 کے مجموعی اسکور پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔ میچ جیتنے کیلئے انگلینڈ کو 8.5 کا رن ریٹ درکار ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








