اسلام آباد:تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت کو بڑی کامیابی مل گئی، ورلڈ انڈیکس نے دنیا کے سستے ترین ممالک کی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام کے ذریعے بین الاقوامی رینکنگ کے عالمی ادارے ورلڈ انڈیکس نے سستے ترین ممالک کی فہرست جاری کی جس میں پاکستان پہلے، افغانستان دوسرے جبکہ بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔
بھارت کے بعد اس فہرست میں شام چوتھے، ازبکستان پانچویں، کرغزستان چھٹے، تیونس ساتویں، وینزویلا آٹھویں، کوسوو نویں جبکہ جارجیا دسویں نمبر پر موجود ہے۔
اس کے علاوہ مصر بارہویں، کولمبیا سترہویں، نائیجیریا اٹھارہویں، سری لنکا اکیسویں، بنگلہ دیش تئیسویں جبکہ ترکی اکتیسویں نمبر پر براجمان ہے۔ یہ فہرست سی ای او ورلڈ نامی میگزین میں جاری کی گئی۔
Cheapest Countries To Live In 2020:
1.????????Pakistan
2.????????Afghanistan
3.????????India
4.????????Syria
5.????????Uzbekistan
6.????????Kyrgyzstan
7.????????Tunisia
8.????????Venezuela
9.????????Kosovo
10.????????Georgia12.????????Egypt
17.????????Colombia
18.????????Nigeria
21.????????Sri Lanka
23.????????Bangladesh
31.????????Turkey(CEOWORLD magazine)
— World Index (@theworldindex) March 3, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل بین الاقوامی جریدے فوربز میگزین نے پاکستان کو 2020 کے دس بہترین دور دراز سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل کرلیا۔
دو ماہ قبل فوربز میگزین کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو چند سالوں سے سیاحت کے لیے اگلی بڑی منزل سمجھا جارہا تھا لیکن برطانوی شاہی جوڑے کے حالیہ دورے نے اسے انتہائی پرکشش سیاحتی مقام بنا دیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان 2020 کے بہترین سیاحتی مقامات میں شامل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








