پاکستان کو اقوام متحدہ میں ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے، بلاول بھٹو

تازہ ترین

تازہ ترین

واشنگٹن:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اقوام متحدہ میں ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے، انہوں نے کہا کہ چین، امریکا اور روس بھی پاکستان کے لئے ایک پیج پر آگئے ہیں،اقوام متحدہ میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی پر قرارداد منظور ہوگئی ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹر ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی پر قرارداد منظور ہوگئی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 141 ممالک کی جانب سے متفقہ طور پر پاکستان میں موسمیاتی تباہی پر قرار داد منظور ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کا بھی شکرگزار ہوں۔

مزید پڑھیں:عمران خان کے دور میں جو ہوا اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا، نواز شریف

ایک ایسے وقت میں جب جیوپالیٹکل تقسیم انتہائی گہری ہے، چین، امریکا اور روس کی جانب سے قرار داد کو پیش کرنے والوں میں شامل ہونے کے اتحاد کے مظاہرے پر ہم شکرگزار ہیں۔

Related Posts