پاکستان میں گرمی انتہائی کو چھونے لگی، سندھ میں درجہ حرارت 52 ڈگری سے اوپر چلاگیا، کراچی میں پارہ 34 ڈگری کے قریب جبک محسوس 42 ڈگری تک ہورہا ہے، حبس اور لو کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے علاقے موہنجو دڑو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت 52.2 سینٹی گریڈ تک بڑھ چکا ہے۔۔
موہنجو دڑو ایک چھوٹا سا شہر ہے تاہم اس کے محدود بازار، بشمول بیکریاں، چائے کی دکانیں، مکینکس، الیکٹرانک مرمت کی دکانیں، اور پھل اور سبزی بیچنے والے، عام طور پر گاہکوں سے بھرے رہتے ہیں۔لیکن موجودہ گرمی کی لہر کے دوران شہر میں ہو کا عالم ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موہنجو داڑو اور آس پاس کے علاقوں میں گرمی کی لہر کم ہو جائے گی لیکن پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں ایک اور طوفان آنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر کے ملک کے بالائی علاقوں کو منگل کی شام یا رات سے متاثر کرنے کا امکان ہے جس سے پاکستان کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں کچھ کمی دیکھنے کو ملے گی۔
موسم کی پیشگوئی کے مطابق منگل اور بدھ کو بلوچستان کے بعض علاقوں کوئٹہ، ژوب، زیارت، شیرانی اور بارکھان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
منگل کی شام/رات سے ہفتہ تک جنوبی اضلاع کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اور پنجاب کو چھوڑ کر خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں درجہ حرارت میں کوئی کمی نظر نہیں آئے گی کیونکہ منگل اور بدھ کو کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور حیدرآباد میں صرف گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل سے بالائی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کم ہونے کا امکان ہے تاہم ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے اور دن کا درجہ حرارت معمول سے 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








