کولمبو ٹیسٹ کا پہلا روز، سری لنکا کے خلاف پاکستان کی گرفت مضبوط

تازہ ترین

تازہ ترین

کولمبو ٹیسٹ کا پہلا روز، سری لنکا کے خلاف پاکستان کی گرفت مضبوط
کولمبو ٹیسٹ کا پہلا روز، سری لنکا کے خلاف پاکستان کی گرفت مضبوط

کولمبو ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی بولرز کے بعد قومی ٹیم کے بلے بازوں کی جانب سے بھی بہترین کھیل پیش کیا گیا۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے روز سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا اور پوری لنکن ٹیم 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 57 اور دنیش چندیمل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ایک وکٹ شاہین آفریدی کے حصے میں آئی اور دو کھلاڑیوں کو شان مسعود نے رن آؤٹ کیا۔

دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا لیے ہیں اور میزبان ٹیم کا خسارہ ختم کرنے کے لیے پاکستان کو 21رنز کی ضرورت ہے۔

پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو عبد اللہ شفیق 74 اور بابر اعظم 8 رنز کے ساتھ کھیل رہے تھے، شان مسعود 51 رنز جبکہ امام الحق 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

مزید پڑھیں:ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل: پاکستان شاہینز نے انڈیا اے کو 128 رنز سے شکست دیدی

قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں پہلے روز 28 اوور بیٹنگ کی جس میں سے ایک بھی اوور میڈن نہیں گیا اور پاکستانی ٹیم نے 5 سے زائد رنز کی اوور کی اوسط سے 145 رنز اسکور کیے جس میں 3 چھکے اور 13 چوکے شامل ہیں۔

Related Posts