پاکستان کئی شعبوں میں امریکا کا اہم اتحادی ہے، نیڈ پرائس

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کئی شعبوں میں امریکا کا اہم اتحادی ہے، نیڈ پرائس
پاکستان کئی شعبوں میں امریکا کا اہم اتحادی ہے، نیڈ پرائس

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ پاکستان کئی شعبوں میں امریکا کا اہم اتحادی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کوایف 16 پرزوں کی فروخت کے بارے میں کانگریس کو آگاہ کردیا ہے۔ پرزوں کی فروخت سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کئی شعبوں میں امریکا کا اہم اتحادی ہے۔ سیلاب سے جانی اور مالی نقصان پر افسوس ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

برطانوی فرمانروا کا پارلیمنٹ سے پہلا خطاب، آئین کے قیمتی اصولوں کو برقرار رکھنے کا عہد

دوسری جانب بین الپارلیمانی یونین کے صدر ورٹے پچیکو نے ملک بھر میں سیلاب کے تناظر میں کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کو پاکستان کی مدد کیلئے آگے آنا چاہئے جبکہ پاکستان سیلاب کی ذمہ دار موسمیاتی تبدیلیوں میں انتہائی کم حصہ ڈال رہا ہے۔

Related Posts