پاکستان بھارت نہیں، یہاں کسی قسم کی فاشسٹ آڈیالوجی نہیں چل سکتی، فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے، تیار رہو، فواد چوہدری
امپورٹڈ حکومت کے خاتمے کی کال آنے والی ہے، تیار رہو، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے جھنڈے میں موجود دونوں رنگوں کی حرمت ہمارے لئے ضروری ہے، اُنہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت نہیں، یہاں کسی قسم کی فاشسٹ آڈیالوجی نہیں چل سکتی۔

اپنے ویڈیو بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ مندر حملے کے ملزمان کو قرار واقعی سزا ہونی چاہیے، پاکستان کا مستبقل ایک ترقی کرنے والے ملک کا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے دلوں کو ٹھیس پہنچانے والوں کو سخت سزا دی جائے گی، خوشی ہے وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان نے مندر پر حملے کا نوٹس لیا۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کی ترجیحات سندھ کو قابو کرنا ہے، مرتضیٰ وہاب

دوسری جانب قومی اسمبلی میں مندر واقعہ کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرارداد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان مندر واقعہ کی مذمت کرتا ہے، ایوان اعادہ کرتا ہے کہ مندر واقعہ پر پوری قوم اقلیتوں کے ساتھ ہیں۔

Related Posts