اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر علوی نے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں ہماری معیشت کو فروغ دینے کیلئے چھوٹے کاروبار اور سیاحت کی صنعت سے وابستہ افراد کی معاشی حالت بہتر بنانے کی وسیع گنجائش ہے۔
عالمی یوم سیاحت کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ یہ دن منانے کا مقصد سیاحت اور اس کی سماجی، ثقافتی اور معاشی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرناہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر علوی کا مزید کہنا تھا کہ قدرت نے پاکستان کے چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی پرکشش مناظر اور مختلف اقسام کے جانوروں اور نباتات کے ساتھ ساتھ متنوع ثقافت وسماج سے نوازا ہے۔
عالمی یوم سیاحت کے موقع پر ایک پیغام میں صدر نے کہا کہ عالمی سیاحت کے دن کو منانے کا مقصد بین الاقوامی برادری میں سیاحت کی اہمیت اور اس کی سماجی، ثقافتی اور معاشی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ”میں اس موقع پر دنیا کو پاکستان آنے اور اس پرامن اور مہمان نواز زمین کو دیکھنے کے لیے خوش آمدید کہتا ہوں۔ پاکستان سیاحوں کو قدرتی مناظر، قدیم تہذیبیں دیکھنے اور ثقافتوں، لوگوں، مناظر اور مزیدار کھانوں کے عظیم تنوع کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو چاروں صوبوں بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیاحت کی بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے جس میں مختلف قسم کے علاقے، آب و ہوا، حیوانات، نباتات اور سماجی و ثقافتی تنوع کے بھرپور امتزاج ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان آج کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھیں گے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








