پاکستان نے تاریخ رقم کردی، تیسرے میچ میں بھی شکست دیکر آسٹریلیا کو وائٹ واش کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جیت کا جشن مناتے ہوئے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جیت کا جشن مناتے ہوئے، فائل فوٹو

پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں بھی آسٹریلیا کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم کو وائٹ واش کردیا۔

پاکستان نے آخری بار آسٹریلیا کے خلاف 2018 میں 0-3 سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی تھی۔ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم 208 کے تعاقب میں 96 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کینگروز کی جانب سے مارکس اسٹوائنس 23 اور کیمرون گرین 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جوش فلیپی 14، مچل اوون 8،میتھیو کُونمین 5، میتھیو شارٹ 2، کپتان مچل مارش 1، میٹ رینشا 1 جبکہ کُوپر کونولی 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

بین ڈوارشوئس 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے دو جبکہ ابرار احمد اور نسیم شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 207 رنز بنائے جو آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

پاکستان کی جانب سے  فخر زمان نے 10، صائم ایوب نے 50، کپتان سلمان علی آغا نے 5، اور خواجہ نافع نے 21 رنز اسکور کیے۔ ان کے علاوہ  بابر اعظم  نے 50 اور  شاداب خان نے 46 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے بین وارشوس نے 2 کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا۔

ٹاس کے موقع پر کپتان سلمان آغا نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں ہیں، فخر زمان ، خواجہ نافع اور شاہین آفریدی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

Related Posts