پاکستان میڈیکل کمیشن طلبہ کے ساتھ داخلوں میں ناانصافی کا عمل بند کرے، سندھ ٹیچر فورم

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan Medical Commission should stop injustice with students, Sindh Teachers Forum

کراچی : سندھ ٹیچرز فورم نے انتظامیہ پر واضح کیا ہے کہ وہ میڈکل داخلوں کے لئے طلبہ کے زیادہ زیادتی بند کرے ، اور میڈیکل کے داخلوںکے لئے منعقدہ ٹیسٹوں میں ہونے والے بے ضابطگیوں کا نوٹس لے ۔

سندھ ٹیچر فورم کی مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان پروفیسر عزیر احمد مدنی، پروفیسر عدیل احمد ،پروفیسر احسن خورشید، پروفیسر زوبیہ باسط، پروفیسر فرحان قاضی، پروفیسر اقبال خان، پروفیسر فرزانہ خان اور پروفیسر عرفان الہی نے میڈیکل کالجز کے داخلوں میں باصلاحیت اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو ناکام ظاہر کرکے غیر مستحق امیدواروں کو نوازنے کی غیر قانونی اور متعصبانہ سازش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ناظم آباد گرلز کالج میں 8 مسلح افراد کا دھاوا، انکوائری کمیٹی خاموش، اجلاس بھی نہ ہو سکا

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میڈیکل کونسل کے ذمہ داران کو متنبہ کیا ہے وہ ان جعلی نتائج کو منسوخ کرکے مستحق امیدواروں کو ان کا حق دینے کے صاف شفاف طریقہ کار کا اعلان کرے ورنہ ایس ٹی ایف اس ناانصافی کے خلاف ہر سطح پر احتجاج اور قانون کے دروازہ پر دستک دینے کا اعلان کرتی ہے، اس سلسلہ میں متاثرہ امیدواروں کے نمائندوں سے رابطہ ہوگیا ہے۔

Related Posts