راولپنڈی :پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر انسانی ہمدردی کے مشن پر افریقی ملک بینائن پہنچ گیا،بینائن اور ملحقہ ملک نائیجر کی آفات سے متاثرہ عوام کواشیاء خوردونوش کی فراہمی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق بینائن اور ملحقہ ملک نائیجر کی آفات سے متاثرہ عوام کواشیاخوردونوش کی فراہمی کیلئے پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر انسانی ہمدردی کے مشن پر افریقی ملک بینائن پہنچا ہے۔
پاکستانی مشن کے کمانڈر نے بینائن میں اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،میزبان حکام نے امدادی سامان کی فراہمی پر پاکستان اور پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستانی مشن کیلئے خصوصی عشایئے کااہتمام کیا گیا جس میں میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام، سفارتی اور مقامی شخصیات نے شرکت کی، مشن کمانڈر نے حکومت اور امیرالبحر کا دونوں ممالک کے عوام کیلئے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔