یوم پاکستان کے حوالے سے پاک بحریہ کی خصوصی تقریبات

تازہ ترین

تازہ ترین

یوم پاکستان کے موقع پر پاک بحریہ کی خصوصی تقریبات

کراچی: یوم پاکستان کے موقع پر پاک بحریہ کی جانب سے خصوصی تقریبات، ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دن کا آغاز صوبائی دارالحکومت کراچی میں 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا جس کے بعدپاک بحریہ کی مختلف یونٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی گئیںاورپاک بحریہ کے زیر انتظام مساجد میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

مزید پڑھیں:یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

یاد رہے کہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور مضبوط دفاع کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ قوم آج یوم پاکستان منارہی ہے۔

یوم پاکستان ملکی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ یوم پاکستان ہر سال 23 مارچ کو لاہور کی قرارداد کی منظوری کے موقع پر منایا جاتا ہے جس کی وجہ سے 1947 میں جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن بنایا گیا تھا۔تاریخی قرارداد، جسے قرارداد پاکستان کے نام سے جانا جاتا ہے، 23 مارچ 1940کو منظور کی گئی تھی۔

Related Posts