پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز، کیوی ٹیم اہم بولر سے محروم

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز، کیوی ٹیم اہم بولر سے محروم
پاکستان نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز، کیوی ٹیم اہم بولر سے محروم

آکلینڈ: پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم اہم بولر سے محروم ہوگئی۔فاسٹ بولر ایڈم ملنے پاکستان اور بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردارہوگئے ہیں۔

ان کی جگہ ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بلیئر ٹکنر کو ایڈم ملنے کی جگہ ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کردیا گیاہے۔ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ایڈم ملنے نومبرمیں بھارت کیخلاف ہوم سیریز کے دوران ہمیسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔

وہ ان دنوں ولنگٹن فائربریڈز کی طرف سے کھیل رہے ہیں، ان کا موقف ہے کہ وہ بھی انٹرنیشنل کرکٹ کے چیلنج پر پورا اترنے کے لیے خود کو تیار نہیں پارہے۔

چیف سلیکٹر نے ان کی اس جرات اور ایمانداری کو سراہاہے اورامید ظاہر کی ہے کہ ٹکنر ون ڈے سیریز میں اچھی پرفارمنس دیں گے۔

نیوزی لینڈ کے ون ڈے ٹیم میں شامل کھلاڑی 4 جنوری کو پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 9، 11اور 13جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:بابر اعظم اور بسمہ معروف کا پی سی بی پوڈکاسٹ میں سال 2022 کا جائزہ

پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد نیوزی لینڈ نے بھارت میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنا ہیں۔

Related Posts