پاکستانی نژاد ملائیشین ایئر چیف اصغر خان کا ہری پور میں آبائی علاقے کا دورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan-origin Malaysian Air Chief Asghar Khan visits hometown in Haripur

ملائیشیا کی رائل ایئر فورس کے سربراہ اور پاکستانی نژاد جنرل محمد اصغر خان نے حال ہی میں اپنے آبائی علاقے ہریانپور، ہری پور کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران جنرل اصغر خان نے اپنے خاندان کے افراد سے ملاقات کی، اپنے مرحوم رشتہ داروں کی قبروں پر حاضری دی اور ان کے لیے دعائیں کیں۔

جمعہ کے روز انہوں نے ہری پور کے علاقے بہر ہریانپور کا مختصر دورہ کیا، جہاں انہوں نے اپنے مرحوم دادا ملک قلندر خان، چچا ملک یعقوب، کزن حافظ رمیز اور دادی کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔

ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) فرحان خان کے مطابق جنرل اصغر خان کا دورہ تقریباً دو گھنٹے پر محیط تھا اس دوران انہوں نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ وقت گزارا اور خاندانی معاملات پر گفتگو کی۔

مقامی حکومت خیبر پختونخوا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور جنرل اصغر خان کے کزن مختار احمد نے بتایا کہ ملک قلندر خان پاکستان کے قیام سے قبل ملائیشیا منتقل ہو گئے تھے، جہاں جنرل خان کے والد گوہر امان اور ان کے چچا ملک محمد یعقوب پیدا ہوئے۔

گوہر امان بعد میں ملائیشین پولیس فورس میں افسر کے طور پر ریٹائر ہوئے۔مختاراحمد نے مزید بتایا کہ جنرل محمد اصغر خان کا تعلق اعوان قبیلے سے ہے اور وہ 2008 میں تربیت کے لیے کراچی بھی آ چکے ہیں۔

Related Posts