جاپانی سفیر کی سپہ سالارسے ملاقات، علاقائی سیکیورٹی اورباہمی تعاون پربات چیت

تازہ ترین

تازہ ترین

جاپانی سفیر کی سپہ سالارسے ملاقات، علاقائی سیکیورٹی اورباہمی تعاون پربات چیت
جاپانی سفیر کی سپہ سالارسے ملاقات، علاقائی سیکیورٹی اورباہمی تعاون پربات چیت

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر جاپانی سفیر نے خطے میں امن کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے ٹویٹر پر بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اورباہمی تعاون پرغور کیا گیا ملاقات کے دوران جاپانی سفیر نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور تعریف کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے ٹویٹر پر مزید بتایا کہ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کوررونا وائرس کے خلاف جاپان کے تعاون کو سراہا۔

Related Posts