پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں تاریخی جامع مسجد کی مسلسل بندش پر احتجاج

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر میں واقع تاریخی جامع مسجد کو رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے روز بھی بند رکھنے کی مذمت اور شدید احتجاج کرتے ہوئے عالمی برادری سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق دفترِ خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے روز سری نگر کی تاریخی جامع مسجد کی مسلسل بندش کی شدید مذمت کرتا ہے۔’وادی کی اہم ترین مساجد میں سے ایک میں عبادت گزاروں کو باجماعت نماز سے روکنا مذہبی آزادی کے خلاف ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ  عبادت گزاروں کو باجماعت نماز ادا کرنے سے روکنا بنیادی انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد مسلسل 7ویں سال مسجد کو سیل رکھا ہوا ہے اور کشمیری مسلمان اس روحانی اہمیت کے ھامل دن پر نماز کے اجتماع سے محروم ہوگئے۔

دفتر خارجہ کا بیان میں کہنا ہے کہ خصوصاً مقدس مہینے رمضان المبارک میں مذہبی عبادات پر اس نوعیت کی پابندیاں انتہائی تشویشناک ہیں۔ ہم اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی کو بنیادی انسانی حق کے طور پر یقینی بنانے کا پابند کرے۔

Related Posts