پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کردیا
پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کردیا

کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے بھی اپنے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے نے مختلف روٹس پر مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے کرائے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مسافر ٹرنیوں کیلئے کرائے میں 5 فیصد، فریٹ ٹرینوں کیلئے 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔کرایوں میں اضافے کے فیصلے پر عمل درآمد 21 جون سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:سندھ کے بعد پنجاب میں بھی مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی اپنے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔

Related Posts