پاکستانی ٹیم اسٹریٹ چائلڈ فٹبال کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی، سیمی فائنل آج شب کھیلا جائے گا۔
پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی فٹبال کپ میں کامیایبوں کا سلسلہ جاری ہے اور گرین شرٹس نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے جو آج رات کھیلا جائے گا۔
ناروے کے شہر اوسلو میں اسٹریٹ چائلڈ فٹبال کپ کے مقابلےجاری ہیں، پاکستانی ٹیم نے ناقابل شکست رہتےہوئے کوارٹر فائنل مرحلےمیں بھی کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:
سائنسی مقابلہ جیتنے والے پاکستانی طلبہ کی ناسا کے اسپیس کیمپ کی سیر
پاکستانی ٹیم نے سینڈویکن کے خلاف دو صفر سے فتح پاکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ اس موقع پر پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے ناروے میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعادا بھی موجود تھی ۔
پاکستان ٹیم اسٹریٹ چائلڈ فٹبال کپ ابھی تک ایک بھی میچ نہیں ہاری،قومی ٹیم کے کھلاڑی سیمی فائنل میں بھی جیت کے لیے پرعزم ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








