پاکستان کو 10 کروڑ ڈالرز کے کورونا حفاظتی سامان تیار کرنے کے آرڈرز مل گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کو 10 کروڑ ڈالرز کے کورونا حفاظتی سامان تیار کرنے کے آرڈرز مل گئے
پاکستان کو 10 کروڑ ڈالرز کے کورونا حفاظتی سامان تیار کرنے کے آرڈرز مل گئے

اسلام آباد: پاکستان کو  کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے بنائے جانے والے سازوسامان کو تیار کرنے کے آرڈرز مل گئے ہیں جن کی مالیت 10 کروڑ امریکی ڈالر ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ فرانسیسی اخبار پاکستان کے بنائے ہوئے کورونا وائرس سے حفاظت کے ماسکس کی تعریف سے بھرا پڑا ہے  جبکہ ہم نے 10 کروڑ ڈالر کے حفاظتی سامان کے آرڈرز پہلے ہی وصول کر لیے ہیں۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ آنے والے چند ماہ کے دوران پاکستان کو دئیے جانے والے کورونا وائرس کے حفاظتی سازوسامان اور ماسکس کے آرڈرز 50 کروڑ ڈالر سے بھی تجاوز کر جائیں گے۔ 

Related Posts