انتخابات فروری سے آگے جانے کی صورت میں پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی

تازہ ترین

تازہ ترین

بلدیاتی انتخابات، بلوچستان میں حب، لسبیلہ اور پشین میں پولنگ کا وقت ختم
بلدیاتی انتخابات، بلوچستان میں حب، لسبیلہ اور پشین میں پولنگ کا وقت ختم

اسلام آباد: پاکستان کو مغربی ممالک کی طرف سے مبینہ طور پر دھمکی موصول ہوئی ہے کہ اگر عام انتخابات آئندہ برس فروری سے آگے گئے تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انتخابات کی تاریخ کو مقررہ وقت سے طویل عرصہ آگے لے جانا سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے جس سے مغربی ممالک سے پاکستان کے تعلقات ممکنہ طور پر تناؤ اور کشیدگی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ یورپی یونین اور امریکا انتخابات کے سلسلے میں پاکستان کی نگرانی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

نگران وزیر اعظم بجلی بلز پر اجلاس کی صدارت آج کریں گے

مغربی ممالک جمہوری اقدار کو سنجیدگی کی نظر سے دیکھتے ہیں اور انتخابات کے انعقاد کو ترقی پذیر معاشرے کا بنیادی پہلو قرار دیتے ہیں تاہم سیاسی بیان بازی اور قومی سطح پر سامنے آنے والی اطلاعات کے پیشِ نظر مغربی ممالک کو تشویش لاحق ہے کہ عبوری حکومت طویل عرصے تک قائم رہ سکتی ہے۔

خود پاکستان کے آئین کے مطابق قانون ساز اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد 90روز کے اندر اندر انتخابات کا انعقاد لازمی ہے تاہم پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے مردم شماری کی توثیق کے بعد الیکشن کمیشن نے انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کا عندیہ دیا ، تاہم مغربی ممالک ایک مختصر دورانیے سے زیادہ تاخیر کے حق میں نہیں۔

مذکورہ ممالک کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات آئندہ برس فروری سے بھی آگے چلے گئے تو پاکستان کے ساتھ ہمارے موجودہ دو طرفہ تعلقات کو برقرار رکھنا انتہائی مشکل ہوجائے گا۔ بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مغربی ممالک پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کی موجودہ سطح پر ”ازسرِنو“ غور کرسکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی جانب سے موصول ممکنہ دھمکی کو سنجیدہ لینا ضروری ہے کیونکہ ایسی صورت میں عالمی سطح پر پاکستان کیلئے تجارتی و معاشی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ خاص طور پر یورپی یونین ممالک، امریکا اور برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

Related Posts