کورونا بے قابو، مزید 5830 شہری متاثر،42 افراد کی جان گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan posts another 19 deaths from coronavirus

اسلام آباد: حکومت سرتوڑ کوششوں کے باوجود کورونا وائرس پر قابو پانے میں ناکام، موذ ی وباء نے 5830 شہریوں کو لپیٹ میں لے لیا،42 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے 42 نئی اموات اور 5830 کیسز ریکارڈ کئے گئے۔

42 نئی اموات کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 29ہزار372 ہو گئی ہے جبکہ نئے 5ہزار830 کیسز شامل کرنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1442263 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں 59ہزار786 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبت کیسز کا تناسب 9اعشاریہ 75 فیصد تک ریکارڈ کیاگیا ۔

7839 مریض وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کی وجہ سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1312819 ہوگئی۔ملک میں فعال کیسز کی کل تعداد 100072 ریکارڈ کی گئی جبکہ خصوصی نگہداشت میں مریضوں کی تعداد 1590 ہے۔

مزید پڑھیں:دُنیا بھر میں کورونا سے 38کروڑ 30لاکھ افراد متاثر، 57لاکھ 8ہزار ہلاک

سندھ میں اب تک 546141، پنجاب میں 483779، خیبرپختونخوا میں 197937، اسلام آباد میں 129758، بلوچستان میں 34557، آزاد کشمیر میں 39323 اور گلگت بلتستان میں 10768 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

پنجاب میں اب تک 13 ہزار 201 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں، سندھ میں 7 ہزار 849،خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 23، اسلام آباد میں 982، آزاد کشمیر میں 760، بلوچستان میں 368 اور گلگت بلتستان میں 189 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related Posts