پاکستان میں کورونا کیسز 2 لاکھ 59 ہزار 999 ، اموات 5475 تک پہنچ گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی، حیدر آباد میں کورونا وائرس کیسز کی شرح میں اضافہ ہوگیا
کراچی، حیدر آباد میں کورونا وائرس کیسز کی شرح میں اضافہ ہوگیا

کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد2 لاکھ 59 ہزار 999 ہوگئی، ہلاکتیں 5475 ، ایک لاکھ 83 ہزار  737 افراد صحت یاب ہوگئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2085 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔

ملک میں70 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے زیر علاج ہیں جبکہ پاکستان بھر میں ایک لاکھ 83 ہزار 737 افراد کورونا وائرس کو شکست دیکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں پنجاب میں متاثرین کی کل تعداد 89023 ، سندھ میں 110068 ، خیبرپختونخوا میں 31486 ، بلوچستان میں 11385 ، اسلام آباد میں 14454 ، آزاد جموں و کشمیر میں 1808 اور گلگت بلتستان میں 1775 ہیں۔

ملک میں  کورونا سے 5475 اموات میں سے خیبر پختونخوا میں 1124 ، سندھ میں 2059 ، بلوچستان میں 128 ، گلگت بلتستان میں 39 ، پنجاب میں 2059 ، آزاد کشمیر میں 46 اور اسلام آباد میں 157 اموات کی اطلاع ہے۔

گذشتہ دو ہفتوں میں ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے ، حکومت نے انسداد کورونا کی کامیاب حکمت عملی کے نتیجے میں اس وباء کو کمزور بنادیا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا میں کورونا کی تباہ کاریاں، میتیں محفوظ کرنے کیلئے جگہ ختم

ماہرین صحت کورونا میں کمی کے حکومت کے دعوے کے بارے میں شکوک شبہات کا شکار ہیں ، ماہرین صحت نے متنبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں، حکومت کی عدم توجہی اور لاپرواہی کیسز میں مزید اضافہ کرسکتی ہے۔

Related Posts