پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر لانچنگ پیڈ بنانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan rejects Indian claims of targetting launching pads across LoC
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی الزامات مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔

اسلام آباد : دفتر خارجہ نے لائن آف کنٹرول کے پار لانچنگ پیڈ بنانے کے بھارت کے دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دراندازی کی کوششوں کے بے بنیاد بھارتی الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی الزامات مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حربے خطے میں امن کے لئے خطرہ ہیں۔ 2020 میں بھارت نے 882 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور صرف ایک ماہ بھارتی فوج نے 29 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چونکہ دنیا کی توجہ کورونا وائرس سے نمٹنے پر ہے لہٰذا بھارت نے کشمیر سے ہندوتوا کے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے صورتحال سے فائدہ اٹھایا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار، پاکستان کی مثبت کاوشوں کا اعتراف

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بالاکوٹ میں گذشتہ سال کی بھارتی بدانتظامی کا ردعمل پاکستان کی صلاحیتوں کا مظہر تھا اور ہندوستان کو پاکستانی افواج اور عوام کے عزم کو کمزور نہیں سمجھنا چاہئے۔

Related Posts