کراچی: پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت کراچی کی جیل سے 198 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا۔
بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا، بحیرہ عرب میں پاکستان اور بھارت کی سرحدیں واضح طور پر متعین نہیں ہیں اور کئی ماہی گیری کشتیاں خلاف ورزیوں سے بچنے کے لیے ٹیکنالوجی سے لیس نہیں ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو لانڈھی جیل سے کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن لایا گیا جہاں ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی نے انہیں تحائف دے کر رخصت کیا۔
ماہی گیروں کو لاہور لایا جائے گا جہاں سے انہیں واہگہ بارڈر کراسنگ پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:غیر یقینی صورتحال، ملکی اور غیر ملکی درجنوں پروازیں منسوخ
پاکستان نے اصل میں 200 ماہی گیروں کو رہا کرنا تھا تاہم ان میں سے دو ماہی گیروں کی اسی ماہ حراست کے دوران موت ہو گئی۔ حکام نے بتایا کہ ان کی لاشوں کو پڑوسی ملک واپس بھیجنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








