پاکستان میں کورونا کے 278نئے کیسز رپورٹ، 2 مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 278نئے کیسز رپورٹ، 2 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 278نئے کیسز رپورٹ، 2 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 278نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 2 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 67 ہزار 147افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 559وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شوگر کے متعلق سائنسدانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 15ہزار 803ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1.76 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 2 ہزار 360ہوگئی جبکہ کورونا کے 118مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 464مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار393 تک جا پہنچی جبکہ فعال کیسز9 ہزار 195 ہو گئے۔ وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔

سندھ میں کورونا سے 5لاکھ 93 ہزار 16افراد متاثر جبکہ 8 ہزار 218جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 5لاکھ 20 ہزار 97شہری متاثر جبکہ 13 ہزار 602 جان کی بازی ہار گئے۔ وائرس سے متاثرہ تیسرا سب سے بڑا صوبہ خیبر پختونخوا رہا۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 2لاکھ 23 ہزار69 افراد متاثر جبکہ 6ہزار 347جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 38ہزار852افراد کورونا سے متاثر جبکہ 1 ہزار 30جاں بحق ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 44 ہزار 185کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

آزاد جموں و کشمیر میں وائرس کے باعث 793افراد انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں 35 ہزار929 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 378 جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 11ہزار 999افراد کورونا سے متاثر جبکہ 191 جاں بحق ہو گئے۔ 

Related Posts