کراچی : پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 6 افرادجاں بحق ہوگئے ، ہلاکتوں کی تعداد 6365 ہوگئی، 441 نئے کیسز کے ساتھ ملک میں متاثرین کی تعداد 3 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 441 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2لاکھ99ہزار855 ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 5ہزار540 پر آچکی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 25ہزار81 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 441 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 1لاکھ31ہزار115 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 97ہزار461 ، خیبرپختونخوا میں 36ہزار755 ، بلوچستان میں 13ہزار321 ، اسلام آباد میں 15ہزار804 ، آزاد جموں و کشمیر میں 2ہزار356 اور گلگت بلتستان میں 3ہزار137 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:مالی مسائل کا شکار میرا نے اسٹیج شوز کا رُخ کر لیا، سیلفی کوئین سے آغاز
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








