پاکستان میں کورونا کے 459نئے کیسز رپورٹ، 2 مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 459نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مہلک وائرس کے باعث 2 مزید شہری انتقال کرگئے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 63 ہزار 387افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 529 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمرے کیلئے کورونا ویکسین لگوانے کی شرط ختم

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 18ہزار 45ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2.54 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 98 لاکھ 50ہزار 212ہوگئی جبکہ کورونا کے 172مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

دوسری جانب امریکا کے ہارورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ رگوں کے نظام غیر فعال ہونے سے ایسی میٹابولک تبدیلیاں ہوتی ہیں جو ذیابیطس کا باعث بنتی ہیں۔

تحقیق میں شامل میڈیسین پروفیسر تھامس جے بیٹسن کا کہنا تھا کہ ذیابیطس اور انسولین کی مزاحمت کے مریضوں کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ سفید چربی اور ورم خون کی شریانوں کو غیرفعال کرنے کا باعث بنتے ہیں، جس کے باعث وہ امراض قلب، بینائی کے امراض اور گردوں کے امراض کا سامنا کرتے ہیں۔

Related Posts