پاکستان میں کورونا کے 55نئے کیسز رپورٹ، 65مریضوں کی حالت تشویشناک

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 55نئے کیسز رپورٹ، 65مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 55نئے کیسز رپورٹ، 65مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 55نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم 65 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 30 ہزار 705افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 379 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں بھی منکی پاکس کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 14 ہزار 84ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.39 فیصد رہا۔  ٹیسٹس کی تعداد 2 کروڑ 86 لاکھ 63ہزار 573ہو گئی جبکہ کورونا کے 65مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

حالیہ اعدادوشمار

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 203مریض صحتیاب ہوئے، وائرس کو شکست دینے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 97ہزار 572ہو گئی۔ کورونا کے فعال کیسز 3 ہزار 400ہو گئے۔

سندھ میں 5 لاکھ 77 ہزار 594، پنجاب میں 5 لاکھ 7 ہزار 221، خیبرپختونخوا 2 لاکھ 19ہزار 696، اسلام آباد 1 لاکھ 35ہزار422، بلوچستان 35ہزار 501، آزاد کشمیر 43 ہزار 337جبکہ گلگت بلتستان میں 11 ہزار 749کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 13ہزار564 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ سندھ میں 8 ہزار 106، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 324، اسلام آباد میں 1ہزار24، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری جاں بحق ہوئے۔

Related Posts