پاکستان میں کورونا کے 64نئے کیسز رپورٹ، 50مریضوں کی حالت تشویشناک

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 737 نئے کیسز رپورٹ، 10 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 737 نئے کیسز رپورٹ، 10 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 50نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی شہری کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم 50 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 30 ہزار 878افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 379 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

کورونا مثبت، جرمن وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان مختصر کر دیا

پاکستان میں بھی منکی پاکس کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 13ہزار 493ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.47 فیصد رہا۔  ٹیسٹس کی تعداد 2 کروڑ 87 لاکھ 2ہزار 941ہو گئی جبکہ کورونا کے 50مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے دورے پر موجود جرمن وزیر خارجہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا مثبت آنے کے بعد خاتون جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے اپنا دورہ مختصر کردیا۔

گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کانتیجہ مثبت آجانے کے بعد  جرمن وزیر خارجہ نے پاکستان میں اپنی بقیہ مصروفیات منسوخ کردیں۔ ذرائع کے مطابق جرمن وزیر خارجہ کو پاکستان کے بعد یونان اور ترکی بھی جانا تھا۔

 

Related Posts