پاکستان میں کورونا کے 872 نئے کیسز رپورٹ، 9 مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

بورس جانسن کی ملکہ الزبتھ سے ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 872نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 9 شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 40 ہزار 952افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 413 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 ایڈز کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔عبدالقادر پٹیل

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 23ہزار 125 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب3.77 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 91لاکھ 19ہزار 593ہو گئی جبکہ کورونا کے 165مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کے شروع میں ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا، جس کے بعد وفاقی حکومت نے قومی ادارۂ صحت کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملک بھر میں کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کا نفاذ بھی عمل میں لایا گیا۔

وزیر اعظم آفس سے جاری کیے گئےبیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کے کورونا وائرس رسپانس فورم کو بحال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

Related Posts