پاکستان ریسرچ سینٹر کو بیجنگ میں بین الاقوامی تحقیقی مرکز کے طور پر ایکسی لینس ایوارڈ دیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بیجنگ: پاکستان ریسرچ سینٹر فار اے کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر کو بیجنگ، چین میں ایک بین الاقوامی تحقیقی مرکز کے طور پر ایکسی لینس ایوارڈ دیا گیا جو دونوں ممالک کے درمیان علمی اشتراک کے مستقبل کے نظریے کو فروغ دیتا ہے۔

کمیونیکیشن یونیورسٹی آف چائنا (CUC) کے انسٹی ٹیوٹ فار اے کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر (ICSF) کے زیر اہتمام “Building a Community with Shared Future – International Think Tank Forum (2022)” کے عنوان سے ایک فورم نے شاندار ریسرچ سینٹر ایوارڈ سے نوازا۔

پاکستان ریسرچ سینٹر فار اے کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالد تیمور اکرم کو شاندار انفرادی ایوارڈ دیا گیا۔

اس موقع پر خالد تیمور اکرم نے مشترکہ مستقبل کی کمیونٹی کے تصور کے تحت ایک جامع ترقیاتی ماڈیول کی تعمیر” کے موضوع پر ایک تقریر کی اور انہیں اور ان کی تنظیم کو یہ شاندار ایوارڈز دینے پر CUC کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا ایک صدی میں بے مثال تبدیلیوں سے گزررہی ہے، کووڈ 19 کی وبا،موسمیاتی تبدیلی، خوراک کے مسائل، توانائی کا بحران، جنگ اور تنازعات نے دنیا کے لیے بہت سے چیلنجز لائے ہیں۔

پاکستان ریسرچ سینٹر فار اے کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالد تیمور اکرم نے اس بات پر زور دیا کہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک انسانی برادری کا تصور دنیا کو درپیش مذکورہ بالا مسائل کے نئے حل لاتا ہے، اور ایک جامع نقطہ نظر سے بنی نوع انسان کے لیے مستقبل کی مشترکہ ترقی کی راہ کی منصوبہ بندی کرتا ہے، جس سے ان کے بقول دنیا کو ان مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

یہ فورم ICSF کی طرف سے شروع کی جانے والی بین الاقوامی اعلیٰ تعلیمی سرگرمیوں کی سالانہ سیریز کا حصہ ہے۔ جس میں دنیا بھر سے تقریباً 80 شرکاء نے آن لائن شرکت کی۔

Related Posts