لاہور ٹیسٹ، پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 1وکٹ کے نقصان پر 90رنز بنا لیے

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور ٹیسٹ، پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 1وکٹ کے نقصان پر 90رنز بنا لیے
لاہور ٹیسٹ، پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 1وکٹ کے نقصان پر 90رنز بنا لیے

لاہور ٹیسٹ کے دوسرے روز مہمان ٹیم 391 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جبکہ پاکستان نے کھیل کے اختتام تک 1 وکٹ کے نقصان پر 90 رنز بنا لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلین ٹیم کو پہلی اننگز کے دوران 391 رنز پر آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ اپنی پہلی اننگز کا آغاز کرنے پر پاکستان کو امام الحق کی وکٹ گنوانی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز، آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کیخلاف 391 رنز بنا کر آؤٹ

اوپنر امام الحق نے 41 گیندوں پر 11 رنز بنائے جن کو پیٹ کمنز نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔ آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے مقابلے میں پاکستان کو 301 رنز کے فرق کا سامنا ہے جسے پورا کرنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عبداللہ شفیق اور اظہر علی کل کھیل کا آغاز کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 391 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔3 میچز پر مبنی ٹیسٹ سیریز کے پہلے 2 میچز ڈرا ہوچکے ہیں۔ 

سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 232 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی۔ جس میں ایلکس کیری اور کیمرون گرین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذمے دارانہ اننگز کھیلی۔

Related Posts