ون ڈے سیریز، پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے 202رنز کا ہدف

تازہ ترین

تازہ ترین

ون ڈے سیریز، پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے 202رنز کا ہدف
ون ڈے سیریز، پاکستان کا افغانستان کو جیت کیلئے 202رنز کا ہدف

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکلات کا شکا رہی، اور پوری ٹیم 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں جاری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، مگر قومی کپتان کا فیصلہ درست ثابت نہ ہوسکا، اور پوری ٹیم47 اوور میں 201 رنزبناکر پویلین لوٹ گئی۔

اوپنر فخر زمان چار گیندوں پر دو رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ فضل الحق فاروقی نے انہیں پویلین بھیجا، اس کے بعد کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے مجیب الرحمٰن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

امام الحق نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 61 رنز کی اننگز کھیلی،شاداب خان 39 اور افتخار احمد 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، نسیم شاہ 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت خواتین کرکٹرز کے ٹرائلز کا انعقاد

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 3، محمد نبی اور راشد خان نے 2،2 اور رحمت شاہ اور فضل حق فاروقی ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Related Posts