کولمبو:پاکستان شاہینز نے پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو میں پریکٹس سیشن کیا، جس میں کھلاڑیوں کی جانب سے بھرپور ٹریننگ کی گئی۔
پاکستان شاہینز ایمرجنگ ایشیا کپ میں کھیلنے کے لیے کل رات سری لنکا کے شہر کولمبو پہنچی، آٹھ ملکی ایمرجنگ ایشیا کپ 13 سے 23 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز ایمرجنگ ایشیا کپ کے گروپ بی میں شامل ہے۔پاکستان شاہینز محمد حارث کی قیادت میں اپنا پہلا میچ نیپال کے خلاف 14 جولائی کو کھیلے گی۔
مزید پڑھیں:پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا ہوگیا
پاکستان شاہینز کل بی آر سی گراؤنڈ، کولمبو میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔پاکستان شاہینز اپنے ہونے والے میچز میں فتح کے لئے پر عزم ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








