بھارت اور امریکا کے مشترکہ بیان میں پاکستان کا حوالہ گمراہ کن ہے۔پاکستان

تازہ ترین

تازہ ترین

پلوامہ حملے پر پاکستان کا موقف ستیہ پال ملک کے انکشافات سے ثابت ہوگیا، دفتر خارجہ
پلوامہ حملے پر پاکستان کا موقف ستیہ پال ملک کے انکشافات سے ثابت ہوگیا، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت اور امریکا کے مشترکہ بیان میں پاکستان کا حوالہ گمراہ کن، غیر ضروری اور سفارتی اصولوں کے خلاف ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ نے امریکا اور بھارت کے مشترکہ بیان پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیان میں پاکستان کے ذکر کے مقاصد سیاسی ہیں۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

لندن، وزیر اعظم کی پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ بھارت کی خواہش ہے کہ عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ ظلم سے ہٹ جائے۔

دفترِ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کے متعلق کسی بھی قسم کی الزام تراشی مکمل طور پر غلط ہے۔ امریکا بھارت مشترکہ بیان خطے کی کشیدگی اور عدم استحکام کے کلیدی ذرائع حل کرنے میں ناکام ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکا بھارت مشترکہ بیان مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین صورتِ حال کا بھی نوٹس لینے میں ناکام ہے۔ ہمیں تشویش ہے کہ امریکا بھارت کو جدید عسکری ٹیکنالوجی منتقل کر رہا ہے جس سے خطے میں عدم توازن بڑھے گا۔

Related Posts