اسلام آباد: حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ہمسایہ ملک ایران میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر برادر ملک سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایران میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تشویش ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان کو ایران کے شہر قم میں کورونا وائرس کی وبا پر بے حد تشویش ہے جس کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوئے۔
معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اِس بات سے آگاہ ہے اور ہم اِس صورتحال کو بے حد گہرائی سے دیکھتے ہوئے پاکستان کو محفوظ بنانے کے اقدامات پر تیزی سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہم حکومتِ ایران کی طرف سے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کی جانے والی کاوشوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
219/ We’re very concerned with the outbreak of #COVID2019 in Qom/Iran causing 5 deaths. We are alert & monitoring the situation closely & taking rapid actions to keep Pakistan safe. We fully support efforts of IR Iran in managing the outbreak & we stand in solidarity with them.
— Zafar Mirza (@zfrmrza) February 23, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل ہمسایہ ملک چین میں کورونا وائرس کے باعث مزید 996 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 3 ہزار 458 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے باعث گزشتہ روز تک 2462افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 79ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے مزید 996 افراد ہلاک ہو گئے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








