جو ہانسبرگ: کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں قومی کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ شروع کردی ہے، پہلے بیٹنگ کا فیصلہ قومی کپتان روحیل نذیر نے کیا۔
جنوبی افریقہ میں انڈر 19 کا سیمی فائنل پاکستان اور بھارت جیسے روایتی حریفوں کے درمیان کھیلا جارہا ہے ۔ کپتان روحیل نذیر نے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد کہا کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ لانا چاہتی ہے۔
انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے کہا کہ ہماری ٹیم بھارت سے بھرپور مقابلہ کرے گی۔ کھلاڑیوں کی تیاری مکمل ہے۔ ہم ذہنی طور پر بھارت کو شکست دینے کے لیے پر عزم ہیں۔
قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں کپتان روحیل نذیر کے ساتھ ساتھ حیدر علی، فہد منیر، محمد ہریرہ، قاسم اکرم، محمد عامر، عامر علی، عباس آفریدی، طاہر حسین، محمد حارث اور عرفان خان شامل ہیں۔
دوسری جانب دیویانش سکسینا، یشوی جیسوال، پریام، تلک ورما، سیدیش ویر، دھرودجورال، سوشانت مشرا، راوی میشونی، آکاش سنگھ اور کارتک تیاگی بھارتی ٹیم کا حصہ ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغان انڈر 19 ٹیم کو 6 وکٹوں سےشکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
اہم میچ میں 4 روز قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اورشاہینوں کی تباہ کن بولنگ کے باعث افغانستان کی پوری ٹیم 189 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے افغانستان کو شکست دے دی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








