ٹرائی نیشن سیریز، پاکستان نے زمبابوے کے 148رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان
(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستانی بیٹرز نے ہدف کا تعاقب شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے اوپنر نے اپنی ٹیم کو شاندار 72 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم اوپنر کے پویلین واپس لوٹتے ہی دیگر بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور زمبابوے کے کپتان سکندر رضا کے 34رنز بھی ٹیم کو کمزور ہدف سے نہ بچا سکے۔

پاکستان کے خلاف 100کا ہندسہ عبور کرنے کے ساتھ ہی وقفے وقفے گرنے والی وکٹوں نے مہمان ٹیم کے بیٹرز کو مسلسل دباؤ میں ڈالا اور زمبابوے ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز ہی بنا سکی۔

مہمان ٹیم کے اوپنر بیٹر برائن بینٹ نے شاندار 49 رنز کی اننگز کھیلی، مارونامی 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جب کہ کپتان سکندر رضا 34 رنز بنا کر وکٹ پر موجود رہے تاہم دیگر کھلاڑی ان کا ساتھ نہ دے سکے۔

محمد نواز نے 2، شاہین آفریدی، صائم ایوب، سلمان مرزا اور ابرار احمد نے زمبابوے کے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ زمبابوے کی جانب سے 148رنز کا ہدف عبور کرنے کیلئے پاکستانی پلیئرز نے بیٹنگ شروع کردی ہے۔صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب بیٹنگ کر رہے ہیں۔

Related Posts