نئی آٹو پالیسی، پاکستان نے پہلی ایس یو وی کلاس کار برآمد کرنا شروع کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

نئی آٹو پالیسی، پاکستان نے پہلی ایس یو وی کلاس کار برآمد کرنا شروع کردی
نئی آٹو پالیسی، پاکستان نے پہلی ایس یو وی کلاس کار برآمد کرنا شروع کردی

کراچی پاکستان نے نئی آٹو پالیسی کے تحت پہلی ایس یو وی کلاس کار برآمد کرنا شروع کردی جس کے بعد سے پاکستان گاڑیاں برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلی بار ایس یو وی گاڑی اوشیانا کے خطے میں برآمد کی۔ چنگان موٹرز لمیٹیڈ نئی آٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی کے تحت گاڑیوں کی برآمد شروع کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

 موسمیاتی تبدیلی کے پاکستانی ہیروز منظرِ عام پر لانیکا اعلان

پاکستان کی نئی آٹو پالیسی کے تحت تمام اوای ایمز کو ملک کی برآمدات میں حصہ ملانے کیلئے گاڑیوں کی برآمد شروع کرنا تھی۔ نئی پالیسی کے تحت پہلی برآمد کی گئی گاڑی اوشان کو پاکستان کی بنائی ہوئی پہلی گاڑی سمجھا جاتا ہے۔

مارچ کے آغاز میں عالمی آر ایچ ڈی پریمیئر کے ذریعے پہلی بار اوشان کو بنانا شروع کیا گیا۔ چین سے باہر پاکستان وہ واحد ملک بن گیا جس نے چنگان اوشان کے جدید ترین ماڈل کو تیار اور برآمد کیا ہے۔ عالمی سطح پر برآمدات کا آغاز ہوگیا۔

ملک نے اپنا پہلا یونٹ اوشیانا کی ایک مارکیٹ کو برآمدکیا۔ کراچی میں ماستر چنگان کے پلانٹ میں منعقدہ تقریب کے دوران برآمدات کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔ ماسٹر چنگان کے سی او او نے گاڑی کو بندرگاہ بھیجنے کیلئے لوڈ ہوتے ہوئے دیکھا۔

ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹیڈ کے سی او دانیال ملک کا اس موقعے پر اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کی آٹو انڈسٹری کو نئے دور میں لے جانے کیلئے اپنی شناخت بنانے پر فخر محسوس ہوتا ہے۔

Related Posts