کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار ی روز پیر کے دوران بینچ مارک ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں کاروبار کے دوران 787 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا اور پہلے گھنٹے میں ہی انڈیکس دن کی بلند ترین سطح 46 ہزار 602 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
دوران کاروبار جلد ہی مارکیٹ پر مندی کے بادل چھا گئے اور ایک بجے سے کچھ دیر قبل انڈیکس 45 ہزار 815 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔جس کے باعث سرمایہ کار بھی محتاط ہوگئے۔
انٹرمارکیٹ سیکیورٹیز کے انکویٹیز سربراہ رضا جعفری کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے کے باوجود مارکیٹ میں شرح سود میں 150 بیسز پوائنٹس کا اضافہ غالب رہا۔
مزید پڑھیں: صنعتوں کو گیس کی بندش سے اربوں روپے کا نقصان ہوگا، ناصر مگوں
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








