کراچی:حکومت کی جانب غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار ی آسانی کی پالیسی کے ذریعے ہر ممکن تعاون فراہم کر نے کی یقین دہانی اور کمپنیوں کے مثبت مالیاتی نتائج کے پیش نظر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا۔
کے ایس ای100انڈیکس 47ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر 47200پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 34ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 91کھرب روپے کے قریب جا پہنچا۔
کاروباری تیزی کے سبب62فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 186.74پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس47032.44پوائنٹس سے بڑھ کر47219.18پوائنٹس ہو گیا۔
اسی طرح72.86پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 18274.34پوائنٹس سے بڑھ کر18347.20پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32053.55پوائنٹس سے بڑھ کر32194.03پوائنٹس پرجا پہنچا۔
کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 34ارب69کروڑ47لاکھ62ہزار410روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 80کھرب 56ارب12کروڑ 85لاکھ23ہزار55روپے سے بڑھ کر80کھرب90ارب82کروڑ32لاکھ85ہزار465روپے ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو16ارب روپے مالیت کے56کروڑ19لاکھ36ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو15ارب روپے مالیت کے 38کروڑ5لاکھ58ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر379کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے235کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ125میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان، چینی کی قیمت 150 روپے کلو سے زائد ہو گئی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








