پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاری مالیت 1کھرب، 3ارب سے تجاوز کر گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاری مالیت 1کھرب، 3ارب سے تجاوز کر گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاری مالیت 1کھرب، 3ارب سے تجاوز کر گئی

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روزبدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 40ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس514.18پوائنٹس کے اضافے سے40377.64پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

جب کہ60.05فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 1کھرب 3ارب19کروڑ91لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت38.47فیصد زائد رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ رو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی بھرپور خریداری شروع کی گئی جس کے باعث تیزی دیکھنے میں ا ٓئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے40431پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں 40400کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب آگئی اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس514.18پوائنٹس کے اضافے سے40377.64پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس264.73پوائنٹس کے اضافے سے17016.38پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 386.86پوائنٹس کے اضافے سے28058.88پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر378کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 227کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،134میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم73کھرب44ارب35کروڑ78لاکھ روپے سے بڑھ کر74کھرب47ارب55کروڑ69لاکھ روپے ہوگیا۔

Related Posts