پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ایک کھرب 26 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

PSX 23 dec
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، ایک کھرب26ارب روپے سے زائدڈوب گئے

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو شدید مندی کی زد میں رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 824.70پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار  8.29کی سطح پر آگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل چوتھے کاروباری سیشن کے دوران پیر کو بھی سپریم کورٹ فیصلے کے تناظر میں سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے ،حصص کی فروخت کا دباؤ بڑھنے سے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس40ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے39ہزار931پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا ۔

بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کے سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری سے ریکوری آئی اور انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرگیا لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 824.70پوائنٹس کی کمی سے40ہزار8.29پوائنٹس پر بند ہوا ۔

کے ایس ای30انڈیکس 388.86پوائنٹس کی کمی سے18ہزار267.62پوائنٹس اورآل شیئر انڈیکس 469.97 پوائنٹس کی کمی سے 28 ہزار 648.23 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔

آج مجموعی طور342کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے41کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ289میں کمی اور12میں استحکام رہا۔

مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 26 ارب 13 کروڑ 34 لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے سبب سرمایہ کاری مالیت گھٹ کر 77 کھرب 19   ارب 55 کروڑ 63 لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts