اسٹاک مارکیٹ میں 104پوائنٹس کی مندی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 104.79 پوائنٹس کی مندی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 104.79 پوائنٹس کی مندی

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز (منگل) غیر یقینی صورتحال رہی، جس کے باعث دوبارہ مندی چھائی رہی، 100 انڈیکس 104.79 پوائنٹس کی قدر کھو بیٹھا اور انڈیکس 45507.41 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاکم مارکیٹ میں پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.23 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 7 کروڑ 85 لاکھ 47 ہزار 215 شیئرز کا کاروبار ہوا، مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 20 ارب روپے ڈوب گئے۔

دوسری جانب ملک بھر مسلسل کم ہونے والی امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا، جس کے باعث روپے کی قدر میں کمی دیکھنے کو ملی۔

مزیدپڑھیں: پی ایس ایکس کی الفلاح کنزیومر انڈیکس ای ٹی ایف کے اِجراکے سلسلے میں گونگ تقریب

اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 26 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 175 روپے 92 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 18 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Posts