پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب آگیا، 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب آگیا، 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب آگیا، 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران مندی کا رجحان غالب آگیا ہے جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز ہی سے کاروبار مندی کا شکار رہا۔ کاروبار کا آغاز 42 ہزار 323 پوائنٹس پر ہوا جس کے ایک گھنٹے کے دوران 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

بعد ازاں مندی کا رجحان جاری رہا۔ امریکا ایران کشیدگی کے تناظر میں سرمایہ کاروں نے کاروبار کے دوران محتاط رویے کا مظاہرہ کیا جبکہ آج پاکستان کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کی اسٹاک مارکیٹس پر بھی مندی کا رجحان غالب ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر 837 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد 42 ہزار 323 پوائنٹس پر شروع ہونے والا کے ایس ای 100 انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے گر گیا۔

کےایس ای 100 انڈیکس میں 837 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں  41 ہزار 485 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈنگ جاری ہے۔

ایران امریکا کشیدگی کے تناظر میں اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مزید مندی کے خدشات سر اٹھا رہے ہیں، اگر اس حوالے سے کوئی مثبت خبر نہ آئی تو اسٹاک مارکیٹ 41 ہزار کی سطح سے بھی نیچے گر سکتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دو روزسے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس میں 157.46 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی بھرپور خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے آغاز سے تیزی دیکھنے میں آئی جس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 42835پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی

Related Posts