اسٹاک مارکیٹ میں 229پوائنٹس کی تیزی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 229.97 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 229.97 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ

کراچی: آج کاروباری روز (بدھ) کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 229.97 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 46629.88 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.5 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 8 کروڑ 40 لاکھ 42 ہزار 266 شیئرز کا لین دین ہوا۔

دوسری جانب ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قدر میں دوبارہ تیزی سے اضافہ دیکھا جار ہا ہے، جبکہ گزشتہ کئی دنوں سے ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہورہی تھی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں تاخیر سے ڈالر دوبارہ بڑھنا شروع ہوا ہے، ملک میں جاری غیر یقینی سیاسی صورتحال بھی روپے پر دباؤ بڑھا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، نوٹی فکیشن جاری

ٹوئٹر پر جاری کردہ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں یکدم بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ امریکی کرنسی کی قدر ایک روپیہ 30 پیسے مہنگی ہو گئی اور قیمت 171 روپے 63 پیسے سے بڑھ کر 172 روپے 93 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Posts