پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 3 ہزار 300 پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک مارکیٹ
(فوٹو: آن لائن)

امریکا کی جانب سے ٹیرف میں 3 ماہ کی نرمی کے اعلان سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز مثبت رہا جبکہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3 ہزار 300 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ بڑھنے کے خدشے کے جواب میں عالمی مارکیٹ میں شدید مندی سے پاکستان بھی متاثر ہوا اور اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی رہی، تاہم آج صبح 9 بج کر 33 منٹ پر 3ہزار 331 پوائنٹس یا 2.92 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 17 ہزار 891 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس گزشتہ روز ایک لاکھ 14 ہزار 153 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق صبح 10 بج کر 36 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2498 پوائنٹس یا 2.14 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار 651 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ کے رجحان کے بعد پی ایس ایکس 3 ہزار پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2.5 فیصد کے قریب کھلا۔گزشتہ روز ڈائریکٹر اے کے ڈی سکیورٹیز نے بھی امریکی ٹیرف کو مندی کی وجہ قرار دیا تھا۔

 ڈائریکٹر اے کے ڈی سکیورٹیز اویس اشرف نے گزشتہ روز نشاندہی کی کہ چین پر امریکی محصولات میں اضافے نے عالمی نمو میں سست روی کی وجہ سے کساد کے خطرات میں اضافہ کیا ہے، جس سے پی ایس ایکس میں سرمایہ کاروں کے جذبات متاثر ہوئے تھے۔

Related Posts