پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم ناروے کپ یوتھ میں شرکت کرے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم ناروے کپ میں شرکت کرے گی
پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم ناروے کپ میں شرکت کرے گی

پاکستان کی اسٹریٹ فٹ بال ٹیم ناروے کپ میں شرکت کرے گی جو کہ 10 سے 19 سال کی عمر کے نواجوانوں کے لیے دنیا کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے۔

اس سے قبل پاکستان گزشتہ سال قطر کے شہر دوحہ میں اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر رہا۔

پورے مقابلے میں ناقابل شکست رہنے کے باوجود، پاکستان کو مصر کے ہاتھوں چیمپئن شپ گیم میں (4-3) پنالٹیز پر شکست ہوئی۔

پاکستان کے فارورڈ طفیل شنواری 13 گول کر کے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ناک آؤٹ مرحلے میں اپنی ٹیم کے داخلے سے پہلے، 16 سالہ نوجوان نے قطر اور بوسنیا کے خلاف بیک ٹو بیک ہیٹ ٹرک بنا کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔

اسٹریٹ چائلڈ یونائیٹڈ، جو کہ برطانیہ میں قائم ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے، نے 11 روزہ مقابلے کا انعقاد کیا، جس میں 24 ممالک کی 28 ٹیموں نے حصہ لیا۔

Related Posts