پیرس کلب نے پاکستان کے قرض اور سود کی ادائیگی معطل کردی ہے۔وزیرِ خارجہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پیرس کلب نے پاکستان کے قرض اور سود کی ادائیگی معطل کردی ہے۔وزیرِ خارجہ
پیرس کلب نے پاکستان کے قرض اور سود کی ادائیگی معطل کردی ہے۔وزیرِ خارجہ

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیرس کلب نے پاکستان کے قرض اور اس پر سود کی ادائیگی معطل کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے کامیابی سے پیرس کلب سے اپنا قرض معطل کروالیاہے جبکہ قرض دینے والی اقوام نے سود اور بنیادی ادائیگی کو معطل کیا۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وائرس کا سماجی و معاشی اثر و نفوذ ترقی پذیر دنیا میں بے حد زیادہ ہوا ہے جہاں مالی مسائل حقیقی ضروریاتِ زندگی کی اہمیت رکھتے ہیں۔ 

Related Posts