پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی گورننگ کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اجلاس کی صدارت چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کریں گے اور یہ ان کی سربراہی میں گورننگ کونسل کا پہلا اجلاس ہے۔

اجلاس میں پی ایس ایل 8 کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی، پی ایس ایل کے مالی معاملات اور معاہدوں پر بھی بات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

 

 

ہاشم آملہ نے ورلڈکپ کی چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی

اجلاس میں پی ایس ایل کی ونڈو پر بھی گفتگو کی جائے گی، اس کے علاوہ الیکشنز کے سبب پی ایس ایل کے انعقاد اور وینیو کی تبدیلی جیسے معاملات پر بھی بات ہوگی۔

دوسری جانب فرنچائزز وینیو کی تبدیلی کے حق میں نہیں ہیں،مالکان کا مؤقف ہے کہ پی ایس ایل کو بہت محنت اور طویل انتظار کے بعد پاکستان لائے، اب دوبارہ باہر لے جانا ملکی کرکٹ اور اسٹیک ہولڈرز کیلیے نقصان دہ ہوگا۔

پی ایس ایل کی مجوزہ ونڈو فروری، مارچ میں رکھی گئی ہے، اس میں فرنچائزز کی مشاورت شامل نہیں تھی، اماراتی اور جنوبی افریقی لیگز میں غیر ملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن کی وجہ سے پی ایس ایل فرنچائزز خدشات کا شکار ہیں۔

اجلاس میں مالکان اس حوالے سے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے،پی سی بی کی طرف سے پی ایس ایل 8 کے مالی معاملات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر بھی فرنچائزز کے گلے شکوے اس اجلاس میں متوقع ہیں۔

Related Posts